راجناتھ سنگھ 5 مارچ کو جموں و کشمر کا دورہ کررہے ہیں

سرینگر/25فروری /سی این ایس/ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 5 مارچ کو جموں و کشمےر کے اےک روز ہ دورے پر ادھمپور پہنچ رہا ہے جس کے دوران وہ جموں وکشمےر کی مجموعی سےکورٹی صورتحال اور ر حد متارکہ کے علاوہ بےن الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوششوں کو روکنے کےلئے اٹھائے گئے سےکورٹی و سلامتی انتظامات کا جائزہ بھی لےں گے۔مرکزی دفاع راج ناتھ سر حدوں کی تازہ ترےن صورتحال اور جموں وکشمےر کی مجموعی صورتحال کا ادراک بھی کرےں گے۔ وہ ادھمپور مےں ہی اعلیٰ جائزہ مےٹنگ کی صدارت بھی کرےںگے جبکہ اس مےٹنگ مےں فوج ، نےم فوجی دستوں ، سرحدی حفاظتی فورس ، سی آر پی اےف اور رےاستی پولےس کے علاوہ سےول انتظامےہ اور دےگر خفےہ اےجنسےوں کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کرےں گے اور ےہ کہ اس موقعہ پر انہےں تمام تر جانکاری فراہم کی جائےگی۔ اس دوران جموں وکشمےر کی اندرونی صورتحال اور حد متارکہ کے علاوہ بےن الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوششوں کو روکنے کےلئے اٹھائے گئے سےکورٹی و سلامتی انتظامات کے حوالے سے بھی انہےں مکمل جانکاری فراہم کی جائے گی۔

Comments are closed.