جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر امریکی کانگریس کو شدید تشویش

کشمیر میں سیاستدانوں کی حراست ختم کرنے اور بھارت میں اقلیتوں کی حفاظت پر دیا زور

سرینگر/20فروری: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے اگلے ہفتے کے دورے سے قبل ، ایک بااثر امریکی کانگریس رکن نے کشمیر کی صورتحال اور نئے شہریت کے قانون پر ہونے والے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی اقلیتوں کی حفاظت کرنی چاہئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق امریکی کانگریس میں بحر الکاہل ، ایشیا سے متعلق ہاوس کے خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کی چیئر مین امی بیرا نے کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں حالات کو معمول پر آتا ہوا دیکھیں۔ڈیموکریٹ بیرا ، اور ہندوستان کاککس کے ریپبلکن شریک صدر جارج ہولڈنگ ، ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق صحافیوں نے جب یہ پوچھا کہ کیا انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر ہندوستانی عہدیداروں کو آگاہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے کشمیر میں سیاسی رہنماوں کی مسلسل نظربندی پر اپنے خدشات کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا ، "ہم ہندوستان کو سیکولر جمہوریت سے محروم نہیں کرنا چاہتے جو اسے خطے کے ممالک میں ممتاز حیثیت دیتا ہے اور اسی وجہ سے وہ امریکہ کا بڑاشراکت دار ہے۔بیرا نے یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس کے ایک وفد کو کشمیر لے جانا چاہیں گے۔ (سی این آئی)

Comments are closed.