پلوامہ میں جہلم سے ریت نکالنے والے مزدورں کا احتجاج

سرینگر19 فروری: پلوامہ میں جہلم سے ریت نکالنے والے سینکڑوں مزدورں نے الزام عائد کیا کہ انہیں سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ سے برعکس رایلٹی فیس وصول کی جارہی ہیں۔یو پی آئی کے مطابق پلوامہ کے درجنوں دیہات سے تعلق رکھنے والے مزدوروں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جہلم سے ریت نکالنے کیلئے سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ سے برعکس روپے وصول کئے جارہے ہیں۔پلوامہ کے پامپور،بجی باغ،سامبورہ اور کرناہ بل کے ریت فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں جہلم سے ایک ٹریکٹر ریٹ نکالنے کے عوز 700 روپئے وصول کئے جارہے ہیں حالانکہ محکمہ جیالوجی اینڈ مینگ نے اس کیلئے صرف 75 سے 85 روپئے مقرر کی ہوئی ہے۔مزدوروں نے صوبائی انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ محکمہ جیالوجی اینڈ مینگ کو متحرک کرئے تاکہ غریب مزدوروں پر ہورہی ناانصافی کا ازالہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ جیالوجی اینڈ مینگ محکمہ نے جہلم کے بلاکوں پر ٹینڈر طلب کئے تاہم اس کے باوجود محکمہ کے ملازمین انہیں تنگ طلب کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جہلم کے بلاکوں پر ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں کی نگرانی کیلئے ایک سیل کو قائم کیا جانا چاہیے تاکہ سرکار کی طرف سے مقرر کردہ مناسب رائلٹی فیس کو یقینی بنایا جاسکیں۔

Comments are closed.