سی آر پی ایف اور الٹو گاڈی میں ٹکر، دو سیاح زخمی، ٹرک ڈرئیور فورسز بنکر سے ٹکرایا

قاضی گنڈ/18فروری: جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف کی ایک گاڈی کے ساتھ الٹو کی ٹکر میں بیرونی ریاست سے تعلق رکھنے والے دو سیاح زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر اس وقت ٹریفک کی آمد رفت میں خلل پڑگئی جب ایک تیز رفتار سی آر پی ایف گاڈی نے مخالف سمت سے آرہی ایک الٹو گاڈی JK02-7003 کو ٹکر مار دی۔ الٹو گاڈی میں سوار دو سیاح ہرشد ددیودی اور نانادیودی اس حادثے میں زخمی ہوگئے جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ادھر پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔اس دوران ایک تیر رفتار ٹرک قاضی گنڈ علاقہ میں ہی ایک سی آر پی ایف ایف بنکر سے ٹکرائی۔ اگر چہ اس حادثہ میں بنکر میں موجود فورسز کو کوئی بھی اہلکار زخمی نہیں ہوا تاہم ٹرک ڈائیور جس کی شناخت پولیس نے جوگیندر سنگھ کے بطور کی مضروب ہوا جنہیں نزدیکی اہسپتال منتقل کیا گیا۔ (کے این ٹی)

Comments are closed.