اجڑو قاضی گنڈ سے جواہر ٹنل تک سڑک کھنڈرات میں تبدیل

سرینگر جموں شاہراہ جگہ جگہ خستہ ہونے کی وجہ سے لوگوںکوشدید دشواریوں کا سامنا

سرینگر/18فروری: سرینگر جموں شاہراہ سرینگر سے ہی جگہ جگہ خستہ حالی کی شکار ہے تاہم قاضی گنڈ اجڑو سے جواہر ٹنل تک سڑک بلکل ہی خستہ حالت میں ہے اور کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گاڑیوں میں سوار افراد کی انتڑیاں بھی دوران سفر ڈھیلی ہوجاتی ہے ۔ لوگوںنے مذکورہ سڑک پر فوری طور پر میکڈم بچھانے اور مرمت کا کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ جگہ جگہ خستہ ہوچکی ہے اور حالیہ بھاری برفباری اور بارشوں نے خستہ حال سڑک کی اینٹ سے اینٹ بجاتے ہوئے اس کو مزید بگاڑ دیا ہے جسکے نتیجے میں شاہراہ پر سفر کرنے والی گاڑیوں میں مسافروںکو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ادھر قاضی گنڈ اجڑو سے جواہر ٹنل کے تقریبا15کلومیٹر روڑ اس قدر خستہ ہوچکا ہے یہاں سے گزرنے والی گاڑیاں حادثات کی شکار ہورہی ہے ۔ سڑک کامذکورہ حصہ کھنڈرات میںتبدیل ہوچکاہے او ر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں بتایا کہ اس سڑک پر گاڑیوں میں مسافر شدیدپریشان ہوتے ہیںاور سڑک کی ابتر حالت سے مسافروں کی انتڑیاںبھی ڈھیلی ہوجاتی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ اس روڑپر چلائی جارہی گاڑیوںمیں جومریض مسافر ہوتا ہے اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ لوگوں نے اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک پر میکڈم بچھانے اور مرمت کا کام فوری طور پر شروع کریں۔

Comments are closed.