سرینگر/18فروری: سرینگر جموں شاہراہ پر منگل کی صبح اس وقت ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہوئی جب بانہال کے قریب سڑک کے بیچ و بیچ مشکوک ڈبہ دیکھ کر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ۔ تاہم بعد میں ڈبہ خالی ملنے پر ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل صبح اس وقت کچھ گھنٹوں تک بند رہی جب بانہال کے قریب شاہراہ کے بیچ و بیچ ایک مشکوک ڈبہ ملا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہراہ کی حفاظت پر تعینات فورسز پارٹی نے سڑک کے بیچ و بیچ ڈبہ دیکھا او انہیں بم کا شبہ ہوا جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے شاہراہ پر ڈبہ ہٹا لیا جس کے بعد پتہ چلا کہ ڈبہ خالی تھا اور اس میں کوئی چیز موجود نہیں تھی ۔ شاہراہ پر کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل ہوئی تاہم بعد میں شاہراہ پر دوبارہ ٹریفک معمول کے مطابق بحال کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر کچھ وقت تک ٹریفک روک دی گئی تھی تاہم بعد میں اسکو دوربارہ بحال کیا گیا ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.