
سرینگر/18فروری: پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں لانچنگ پیڈوں پر جنگجوئوںکی بڑی تعداد اس پار کشمیر میں داخل ہونے کی تیاری میں ہے کہ بات کرتے ہوئے فوج کے 15ویں کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل کے جی ایس ڈھلون نے کہا کہ پاکستان سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے عسکریت پسندوں کو کشمیر میں دھکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم سرحدوں پر ہماری فوج متحرک ہے اور پاکستان کی ہر کوشش کا ناکام بنایا جا رہا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق فوج کے 15ویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل کے جی ایس ڈھلون نے پاکستان پر کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس پار سے کشمیر میں جنگجوئوں کوداخل کرنے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہے تاہم پاکستان موجودہ امن کو خراب کرنے کی اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن کی فضا بحال ہو رہی ہے اور اس میں فوج کے ساتھ مختلف شراکت داروں اور سیول سوسائٹی کا بھر پور تعاون ہے ۔ انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ تاریخ گواہ ہے کہ گزشتہ 30سالوں کے دوران پاکستان نے کشمیر کے حالات بگاڑنے میں مصروف ہے جبکہ سرحد پار سے وہ جنگجوئوں کو کشمیر میں داخل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف در پردہ جنگ جاری رکھا ہوا ہے تاہم سرحدوں پر ہماری فوج متحرک ہے اور پاکستان کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے کیمپ اور لانچ پیڈ بھری ہوئے ہیں ۔ جو دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کیلئے بے چین ہے جبکہ اس کیلئے انہیں پاکستانی فوج کا بھر مدد مدد ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حدوں پر ہماری فوج چوکس ہے اور پاکستان کی ہر کارروائی کو بھر پور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
Comments are closed.