حکومت جامعہ تشدد کے قصورواروں پر کارروائی کرے:پرینکا

نئی دہلی،16فروری(یواین آئی)کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جامعہ تشدد پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس پر سچ نہ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہا کہ قصورواروں کےخلاف حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے۔
محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکرتےہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جامعہ کی لائبریری میں طلبہ کو پیٹ رہے ہیں جبکہ دہلی پولیس اور مسٹر شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی بھ طالب علم کو نہیں پیٹا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا،’’دیکھئے کیسے دہلی پولیس پڑھنے والے طلبہ کو اندھادھند پیٹ رہی ہے۔ایک لڑکا کتاب دکھارہا ہے لیکن پولیس والا لاٹھیاں چلائےجارہا ہے۔وزیر داخلہ اور دہلی پولیس کے افسروں نے جھوٹ بولا کہ انہوں نے لائبریری میں گھس کر کسی کو نہیں پیٹا۔اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جامعہ میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں اگر کسی پر ایکشن نہیں لیا جاتا تو حکومت کی نیت پوری طرح سے ملک کے سامنے آجائےگی۔‘‘
اس دوران سماجوادی پارٹی نے بھی ایک ٹویٹ کرکے اس معاملے میں عدالت کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی نے کہا،’’دہلی پولیس کا بھیانک چہرہ بے نقاب !وزیر داخلہ کے حکم پر جامعہ لائبریری میں پڑھائی کرنے والے بےقصور طلبہ پر پولیس نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چار کی سماجوادی پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔عدالت سے نوٹس لے کر کارروائی کی اپیل۔‘‘

خاص خبریں

Comments are closed.