سرینگر13 فروری//یو پی آئی // قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے گرفتارڈی ایس پی سے جڑے اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص آر پار تاجر ہے اور اُس سے فوری طورپر دہلی منتقل کیا گیا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )کی جانب سے گرفتار ڈی ایس پی اور اُس سے جڑے افراد کے بارے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے ڈی ایس پی سے جڑے آر پار تاجر کو حراست میں لے کر اُس سے نئی دہلی منتقل کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتا رڈی ایس پی کے ساتھ آر پار تاجر کے تار جڑے ہونے کے بعد تفتیشی ایجنسی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ڈی ایس پی کے ساتھ این آئی اے کے سینئر آفیسران تفتیش کر رہے ہیں تاہم اس کیس نے اُس وقت نیا موڑ لیا جب تفتیشی ایجنسی نے آر پار تاجر کو حراست میں لے لیا۔ باور کیا جارہا ہے کہ گرفتار ڈی ایس پی کے تاجر آر پار تجارت سے جڑے ہو سکتے ہیں اور اس سلسلے میں تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے گرفتار تاجر کو نئی دہلی منتقل کیا اور وہاں اُس سے سینئر آفیسرا ن پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ ڈی ایس پی کی گرفتاری کے بعد اب تک این آئی اے نے اس کیس سے جڑے چھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.