سرینگر 13فروری: ضلع اسپتال شوپیان کے احاطے میں موجودفضلہ مواد کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل اینڈ سیشن جج شوپیان نے ضلع اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ اسپتال احاطے میںموجود گندگی کو جلد از جلد صاف کریں ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق ضلع اسپتال شوپیان کے احاطے میں موجود بھاری مقدار میں فضلہ مواد سے متعلق عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پرنسپل اینڈ سیشن جج سکندر عظم نے جمعرات کو ضلع اسپتال شوپیان کا اچانک معائنہ کیا جہاں انہوں نے اسپتال احاطے میں بھاری مقدار میںفضلہ مواد پایا جس کے بعد انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی سر زنش کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کی وہ جلد از جلد اسپتال احاطے سے گندگی کو ہٹایا جائے جبکہ اسپتال کے ارگرد ماحول کو صاف و پاک بنائیں رکھنے اقدامات اٹھائیں جائے ۔انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اسپتال کو پاک و صاف رکھنے کے علاو ہ پالتھین پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ افسران نے اسپتال میں دیگر کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.