چین میں مہلک وائرس بے قابو ، مرنے والوں میں مزید اضافہ
کورونا وائرس سے ہلاکتیں1360تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 59543
سرینگر 13فروری/: چین میں مزید خطرناک شکل اختیار کرچکے کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے، اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی ہے۔اس بیچ چین سے غیر ملکی افراد کا انخلاء جاری ہے تاہم لوگوں کو ائر ٹکٹیں حاصل کرنے میں سخت دشواریاں پیش آرہی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کروناوائرس میںہلاکتیں1360،متاثرہ مریضوں کی تعداد 59543چین میں مزید خطرناک شکل اختیار کرچکے کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے، اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی ہے۔چین میں مزید خطرناک شکل اختیار کرچکے کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے، اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق مزید 14886 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59539 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے 33 ہزار 693 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب 28 ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ چین میں غیر ملکی افراد کا انخلاء جاری ہے تاہم لوگوں کو ائر ٹکٹیں حاصل کرنے میں سخت دشواریاں پیش آرہی ہے اور کئی جگہوں پر ائر ٹکٹ کنٹروں پر ہنگامہ بھی ہوا جس کی پاداش میںکئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
Comments are closed.