کشمیر کے حوالے سے پاکستان ملیشیا کا مشترکہ بیان بھارت کے مفادات کے خلاف ہے / وزارت خارجہ ترجمان

پاکستان دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے ، ملی ٹینٹوں کی بھرتی کا عمل بھی جاری


سرینگر06 فروری//یو پی آئی // وزارت خارجہ کے ترجمان نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان ملیشیا کے مشترکہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ جموںوکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور تیسرے فریق کو اس میں مداخلت کرنے کی ہرگز اجات نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ملیشیا کے حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ پاکستان ملی ٹینسی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق نئی دہلی میں ہفتہ وار پریس بریفننگ کے دوران بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ بھارت کسی بھی تیسرے فریق کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور ملیشیا کے مشترکہ بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دہشت گردوں کا مرکز بن چکا ہے لہذا ملیشیا کے حکمرانوں کو اس بات کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ ”ہم ایک بار پھر ملائیشین قیادت پر زور دیتے ہیں کہ وہ حقائق کا کھل کر اظہار کرئے کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے جو بھارت کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی ملی ٹینٹوں کی بھرتی ، تربیت اور اعانت جاری رکھے ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سرزمین اب بھی بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال ہو رہی ہیں لہذا ملیشیا کی قیادت کو اس کی طرف بھی توجہ مبذول کرنی چاہئے۔

Comments are closed.