استنبول: تیز ہوا و بارش کے سبب رَنوے پر پھلسے طیارہ کے ہوئے تین ٹکڑے، 120 مسافر زخمی

ترکی کی راجدھانی استنبول میں بدھ کے روز ایک طیارہ رَنوے پر پھسل کر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے طیارہ رَنوے پر اتنی بری طرح پھسلا کہ اس کے تین ٹکڑے ہو گئے۔ اس طیارہ میں 177 لوگ سفر کر رہے تھے۔ حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے لیکن 120 مسافر زخمی ضرور ہوئے ہیں۔

یہ طیارہ ازمیر سٹی کے استنبول میں صبیحہ گوکین ائیر پورٹ آ رہا تھا۔ جب طیارہ لینڈ کر رہا تھا، اس وقت موسم بہت خراب تھا۔ اس وجہ سے طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی۔ کسی طرح آگ پر قابو پایا گیا۔

AFP news agency@AFP · 13گھنٹےReplying to @AFP

#UPDATE A plane carrying 177 people skidded off the runway at an Istanbul airport and split into three after landing in rough weather.

Officials said dozens of people were injured http://u.afp.com/3JUS 

AFP news agency@AFP

#BREAKING Plane skidding off Istanbul runway leaves 120 injured, official says

2911:47 PM – 5 فروری، 2020Twitter Ads info and privacy38 people are talking about this

ترکی ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی تصویروں میں کئی لوگوں کو طیارہ میں ایک بڑے شگاف کے ذریعہ چڑھتے ہوئے اور طیارہ کے پیچھے کے پنکھوں میں سے ایک پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ ترکی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن میہمت کاہت ترہان نے اس واقعہ کے تعلق سے کہا کہ حادثہ میں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ اس حادثے کے بعد زیادہ تر مسافر اپنے آپ طیارہ سے باہر نکل کر آ گئے۔ کچھ مسافر اس میں پھنسے تھے جنھیں وہاں تعینات افسران کی مدد سے باہر نکالا گیا۔

این ڈی ٹی وی پر شائع خبر کے مطابق ترہان نے بتایا کہ طیارہ کافی بری طرح زمین پر لینڈ ہوا، اس وجہ سے وہ تین حصوں میں ٹوٹ گیا۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت ائیر پورٹ پر تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور بارش بھی ہو رہی تھی۔ حادثے کے بعد کئی فائر فائٹرس اور ہیلتھ ورکرس کو وہاں بھیج دیا گیا۔

Comments are closed.