نریگا کی بلوں کے واگزاری میں لیت و لعل،مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور
10لاکھ روپے کی فراہمی کے بعدبلو ں کی دائی گی ممکن ہو سکتی ہے:بلا ڈیولوپمنٹ افسر
سرینگر 4 ،فروری :کے این ایس / بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ہندوارہ کی جانب سے 2سال قبل کی گئی نریگا کاموں کاواجب الدا واگزار نہیں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی مزدور طبقے کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران بی ڈی اور ہندواہ نے بتایا رقومات کی واگزاری کے بعد ہی بلو ں کو واگزار کیا جائے گا۔ کشمیر نیوز سروسا ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں مزدوروں اور ٹھیکہ داروںنے سال 2017-18میںنریگا ساسکیم کے تحت کام کی ہے تاہم 2سال گزر جانے کے باوجود بلیں تا حال واگزار نہیں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی مزدور طبقے اور ٹھیکہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس دوران ٹھیکہ داروں اور مزدوروں نے بتایا اگر چہ انہوں نے اس حوالے سے کئی بار دفاتر کے چکر کاٹے ہیں تاہم وہاں کبھی زمہدار لوگ نہیں ہوتے تو کبھی چھوٹے ملازم نہیں ہوتے جس کے نتیجے میں وگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دریں اثناء حلقہ شہلال کے ڈپٹی سرپنچ کے ساتھ آئی وفد نے بتایا کہ پنچایتی حلقہ شہلال کے نریگاہ کاموں کی بلیں عرصے دارز سے بلاک میں پڑی ہے اور بلاک آفیسر آج کل کرکے انہیں واگزر کرنے میں لت ولعل کا مظاہرہ کررہا ہے، سرپنچ کے بقول جبکہ 2017-18نریگاہ کی گئی کاموں کی بلوں کو چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے انہوں نے کاہ لوگوں نے ادھار میں میٹریل لایا ہے ان کے پیسے ابھی بقایا ہے وفد میں شامل لوگوں نے کہا اگر چند دنوں کے اندر اندر یہ بلیں واگزار نہیں کی گئی تو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے ،جس کی تمام تر زمہ داری بلاک آفس ہندوارہ پر ہی عائد ہوگی ۔اس حوالے سے بی ڈی او نے بتایا رقومات کی ملنے کے بعد ہی بلوں کو واگزار کیا جائے گا۔
Comments are closed.