روس نے براستہ چین اپنی سر حد میں غیر ملکیوں کے داخلہ پر پابندی لگائی

ماسکو، 4 فروری (اسپوتنك) چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر روس نے چار فروری یعنی منگل سے چین کے راستے اپنے ہوائی اڈوں پر غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
سرکاری ویب سائٹ پر شائع حکم کے مطابق کچھ غیر ملکی شہریوں کو صرف ’شیرے میتووف‘ہوائی اڈے پر رسائی کی اجازت رہے گی۔
سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’روس کی نقل و حمل کی وزارت نے وفاقی سلامتی سروس، وفاقی کسٹمز سروس اور وفاقی کنزیومر پروٹیکشن اور بہبود کی خدمات کے ساتھ مل کر چار فروری ٹ علی الصبح سے غیر ملکی شہریوں کے چین کے راستے اپنے ہوائی اڈوں پر داخل ہونے پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے‘‘۔
یووریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کے شہریوں کے ساتھ ساتھ ہوائی جہاز کے عملے، سرکاری وفد کے رکن اور روس میں رہائش کی اجازت رکھنے والے افراد کے لئے اگرچہ شیرےمیتووف ہوائی اڈے کو اس حکم سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.