ریاسی جموں میں ٹریفک حادثے میں 2نوجوان از جان
سرینگر: رام بن میں ایس ایس بی اہلکار سمیت 2افراد کی نعشیں برآمد کی گئیں جبکہ ریاسی میں ٹریفک حادثے کے دوران دو مسافر ہلاک ہوئے۔ جے کے این ایس کے مطابق بانہال میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایس ایس بی کانسٹیبل دنیش کمار ٹھاکر ساکنہ چھتیس گڑھ کی نعش پُر اسرار طورپر برآمد کی گئی ۔ ایس ایچ او بانہال اعجاز وانی نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ فوجی اہلکار 25فروری کے روز سرینگر سے گھر کی طرف جا رہا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ فوجی اہلکار کی ہلاکت کے سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ادھر فوج کی انجینئر نگ یونٹ میں کام کرنے والے سریندر پال کی نعش ڈگڈول رام بن کے نزدیک برآمد کی گئی ۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے کہ مذکورہ شخص کی کیسے موت واقع ہوئی ہے۔ دریں اثنا ریاسی میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں دو مسافر جن کی شناخت دیپو ساکنہ اُدھم پور اور پرمود ساکنہ بہار کے بطور ہوئی موت واقع ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ارناس شاہراہ کے نزدیک ٹریفک حادثے میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔
Comments are closed.