احتیاطی طور پر جموں میں کرفیو آج بھی جاری
پلوامہ حملہ کے بعد جموں و کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور جگہ پاکستان مخالف احتجاجوں کا سلسلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس درمیان احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے 15 فروری کو جموں میں کرفیو کا نفاذ کیا گیا تھا جو کہ آج (16 فروری) بھی جاری ہے۔ جموں و کشمیر پولس حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس تعلق سے جموں کے ڈپٹی کمشنر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ”کل کرفیو لگایا گیا تھا اور کسی بھی طرح کا کوئی خوشگوار واقعہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ حالات قابو میں ہیں اور احتیاطی طور پر آج بھی کرفیو جاری رکھا گیا۔” انھوں نے مزید کہا کہ ”اس کرفیو کو آگے بھی جاری رکھنا ہے یا نہیں اس پر فیصلہ شام میں حالات کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔”
Comments are closed.