عسکریت پسندوں کی جانب سے ملک کی کئی ریاستوں میں فدائن حملوں کا منصوبہ/خفیہ اداے

جموں کمشیر سمیت کئی ریاستوں میں ریڈ الرٹ ،حفاظتی انتظا مات انتہائی سخت

سرینگر//09فروری// اے پی آئی 9.11اور 17فروری کو عسکریت پسندوں کی جانب سے فورسز کیمپوں، پولیس اسٹیشنوں ،ہو ائی اڈوں فوجی ائربیسوں پر فدائن حملے کا حدشہ ظاہر کرتے ہوئے خفیہ اداروں نے کہاکہ جیش محمد کے عسکریت پسندوں نے اس سلسلے میں منصو بے کو آخری شکل دی ہے اور کسی بھی وقت جنگجوں فدائن حملے کر سکتے ہیں۔خفیہ اداروں کے انکشاف کے بعد جموں کشمیر پنجاب ،نئی دہلی میں ریڈ الرٹ پولیس و فورسز متحرک سی سی ٹی کمیروں کے ذریعے نقل و حرکت پرکڑی نط۔ ،اے پی آ ئی کے مطابق خفیہ اداروں نے اس بات کاسنسنی خیزانکشاف کیا ہے کہ جیش محمد کے سراہ مولا نا مسعود اظہر نے ریاست جموں کشمیر اور ملک کی کئی ریاستوں میں 9.11اور 17فروری کو فدائن حملے کر انے کامنصو بہ بنا دیا ہے اور اس مقصد کیلئے نو سے سولہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو باضابطہ طور پر من عزم کرلیا ہے ۔خفیہ اداروں کے مطابق عسکریت پسند پولیس اسٹشنوں فورسز،کیمپوں،،فوجی ائر بیسوں ،اہم سرکاری عمارتوں پر فدائن حملے کر سکتے ہے اور فدائن حملوں کیلئے عسکریت پسندوں نے کئی جگہوں کا باضابطہ طور پرانتخانب کرلیا ہے ۔خفیہ اداروں کے مطابق جیش محمد سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند فدائن حملوں کو انجام دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں اور عسکریت پسندوں کی دراندازی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔خفیہ اداروں کے مطابق جیش محمد کے نو سے سولہ کے قریب عسکریت پسندوں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے سے پہلے فدائن حملے کرنے کی بھرپور تر بیت بھی دے دی گئی ہے ۔خفیہ اداروں کی جانب سے جانکاری ملنے کے بعد نئی دہلی ،پنجاب ،اتر پردیش ،ہریانہ ،جموں کشمیر کی ریاستوں میں پولیس و فورسز کو متحرک کر نے کے ساتھ ساتھ ریڈ الرٹ کردیا ہے ایٹمی تنصیباتوں ،پولیس اسٹیشنوں ،فورسز کیمپوں ،اہم سر کاری عمارتوں ،فوجی ائربیسوں کے ارد گرد حفاطتی اقدامات انتہائی سخت کردیئے ہے جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نقل و حرکت پرکڑی نطر رکھی جارہی ہے ۔

Comments are closed.