ویڈیو: جنگلی جانوروں کا شکار کرنے والے سرگرم ، نایاب جانوروں کے شکار کا انکشاف

محکمہ وائلڈ لائف جنگلی جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں بُری طرح سے ہوا ہے ناکام

سرینگر/09فروری/سی این آئی/ برفباری کی وجہ سے ہرنوں اور دیگر نایاب جانوروں کی جنگلوں سے ہجرت کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے جنگلی جانوروں کے شکار کرنے والے شکاری سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اور شکاری ہرن اور دیگر نایاب قسم کے بے زبان جانوروں کا شکار کرنے کی فراق میں رہتے ہیں ۔ محکمہ وائلڈ لائف شکاریوں کے خلاف کاررروائی کرنے اور جنگلی جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں بُری طرح سے ناکام ہوچکا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پہاڑی علاقوں اور جنگلات میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں ہرن اور دیگر نایاب جانوروں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہونے کے نتیجے میں جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں جنگلوں سے باہر آکر بستیوں کی طرف نکل آتے ہیں تاہم ان بے زبان جانوروں کا شکار کرنے والے شکاری بھی سرگرم ہوگئے ہیں جو ہرن اور دیگر نایاب قسم کے جنگلی جانوروں کا شکار کررہے ہیں ۔ وادی میں گزشتہ دنوں ہوئی تباہ کن برفباری کے علاوہ رواں موسم سرماء میں اب تک درجنوں بار بھاری برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی اور جنگلی علاقوں میں کئی فٹ برف جمع ہونے کے نتیجے میں جنگلی جانور خوراک سے محروم ہوچکے ہیں خاص کر جنگلی جڑی بوٹیاں اور درختوں کے پتے کھانے والے جانوروں کو خوراک کی کافی کمی کا سامنا ہے اور خوراک کی تلاش میں ایسے جانور جنگلوں سے باہر آجاتے ہیں تاہم جنگلی جانوروں کے شکار کرنے والے شکاری انہیں اپنا نشانہ بناتے ہیں ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگلی جانور وں کا شکار کرنے والے شکاری سرگرم ہوچکے ہیں ۔ خاص کر جنگلی علاقوں میں تعینات فورسز اہلکار ایسے جنگلی جانوروں کا شکار کررہے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہارون اور داچھی گام جنگلاتی علاقوں میں اب تک کئی جانوروں کا شکار کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس جنگلی حصے میں کئی شکاری سرگرم ہیں اور ہرن و دیگر جانوروں کا شکار کرنے کی فراق میں بیٹھے رہتے ہیں ۔ جنگی جانوروں کے تحفظ اور شکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے میں محکمہ وائلڈ لائف بُری طرح سے ناکام ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں شکاریوںکے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور انہوں نے جنگلی جانوروں کا شکار کرنا شروع کیا ہے ۔

Comments are closed.