ویڈیو: سرینگر جموں شاہراہ پر برفانی سونامی کی زد میں آکر دس افراد زندہ دفن

پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کی نعشیں بر آمد ، دو زندہ باز یاب ، ایک کی تلاش جاری

سرینگر : سرینگر جموں شاہراہ پر جواہر ٹنل کے نزدیک جمعرات کی شام برفانی سونامی کی زد میں آنے والے 10افراد کے زندہ دفن ہونے والوں میںپانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کی نعشیں بر آمد کی گئی ہے جبکہ دو کو زندہ بچایا گیا تھا تاہم دیگر ایک پولیس اہلکار ہنوز لاپتہ ہے ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاپتہ پولیس اہلکار کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جمعرات کی شام سرینگر جموں شاہراہ پر ایک برفانی تودے کی زد میں آکر پولیس چوکی میں موجود دس پولیس اہلکار اور دو قیدی لاپتہ ہوگئے تھے جن میں سے جمعرات کو ہی رات دیر گئے دو افراد کو زندہ بچالیا گیا تھا تاہم دیگراں لاپتہ تھے تاہم پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائوکارروائیوں کے دوران جمعرات کی صبح پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کی نعشیں بر آمد کی گئی ہے جبکہ دو کو برف سے زندہ باہر نکالا ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پولیس اہلکار ہیں ۔جن کی شناخت گلزار احدم اور غلام نبی کے طور ہوئی ہے۔ تاہم تیسرے اہلکار کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی شام تک بچائو کارورائی کے دوران سات افراد کی نعشیں بر آمد کی گئی ہے جن میں سے پانچ پولیس اہلکار شامل ہے ،۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک پولیس اہلکار ہنوز لاپتہ ہے جس کو باز یاب کرنے کیلئے کارروائی جا رہی ہے ۔پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں شاہراہ پر جواہر ٹنل کے نزدیک جمعرات کی شام برفانی سونامی کی زد میں آنے والے 10افراد کے زندہ دفن ہونے والوں میںپانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد کی نعشیں بر آمد کی گئی ہے جبکہ دو کو زندہ بچایا گیا تھا تاہم دیگر ایک پولیس اہلکار ہنوز لاپتہ ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتہ پولیس اہلکار کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔

Comments are closed.