ویڈیو:نصف درجن نماز جنازوں کی ادائیگی کے بعد مقامی لشکر کمانڈرپُر نم آنکھوں کیساتھ سپردخاک

شدید برفباری اور مکمل ہڑتال کی پراہ کئے بغیر تجہیز و تکفین میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
تجارت چھوڑ کر عرفان شیخ عسکری صفوں میں شامل ہوکر لشکر طیبہ کا ضلع کمانڈر بن گیا

سرینگر/07فروری/سی این آئی/ شدید برفباری کے باوجود نصف درجن نماز جنازوں کی ادائیگی کے بعد چکورہ پلوامہ شوٹ آوٹ میں جاں بحق ہوا لشکر ضلع کمانڈر کو آبائی علاقے میں اسلام وآزادی کے حق میں فلک شگاف نعروںکے بیچ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیااور نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔شوٹ آوٹ میں جاں بحق لشکر کمانڈر عرفان احمد شیخ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ تجارت چھوڑ کر کئی سال تک سرگرم رہنے کے بعد انہیں لشکر کے ضلع کمانڈر کے بطور تعینات کیا گیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کی شام چکورہ لیتر پلوامہ میں برستی بارش کے دوران فورسز اور جنگجو ئوں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ ہوا جس دوران مقامی لشکر کمانڈر عرفان احمد شیخ ولد گلزار احمد شیخ ساکنہ چکورہ پلوامہ جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے مزید دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ بدھ کی شام دیر گئے نعش آبائی علاقے میں پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں کا جم غفیر علاقے میں امڈ آیا اور اس دوران نہ صرف وہاں ماتم اور آہ و زاری کے رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے بلکہ علاقے میں لاوڈ اسپیکروں پر اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔جس دوران نوجوانوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔بتایا جاتا ہے کہ نعش شام دیر گئے آبائی علاقو ں میں پہنچنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ عرفان احمد شیخ کا نماز جنازہ جمعرات کی صبح ادا کیا جائے گا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی صبح ہوتے ہی ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے چکورہ کا رخ کیا جس دوران عرفان احمد شیخ کا نماز جناز ہ ادا کیا گیا ۔ شدید برفباری اور مکمل ہڑتال کے بیچ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے برفباری کی پراہ کئے بغیر چکورہ پلوامہ کا رخ کیا جس دوران مہلوک جنگجو کا نماز جنازہ ادا کیا گیا عین شاہدین کے مطابق لوگوں کی بھاری تعداد کے پیش نظر شدید برفباری کے باوجود نصف درجن مرتبہ عرفان شیخ کا نماز جنازہ ادا کیا گیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو کے نماز جنازوں میں ہزاروں لوگوں کی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد انہیں اپنے آبائی مقبروں میں پْر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔جاں بحق جنگجو کے یاد میں جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں، دکانیں، تجارتی مراکزا ور دفاتر وغیرہ بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت بھی بری طرح سے متاثر رہے ۔ شوٹ آوٹ میں جاں بحق جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ کئی سال قبل عسکری صفوں میں شامل ہونے سے پہلے وہ گھر میں تجارت کا م کر ر رہا تھا اور اپنے والدین کے ہمراہ گھریلوکام کاج میں بھی ان کا مدد کر تا تھا ۔( سی این آئی)

Comments are closed.