ویڈیو: کپوارہ میں شاہ فیصل کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی
جنوبی کشمیر میں اس کے برعکس فیصل کی مخالفت میں نعرے
سرینگر: شاہ فیصل کی جانب سے اپنے پہلے عوامی جلسے کے دوران موصوف کا شاندار استقبال کیا گیا ہے جس دوران جھلسے میں موجود لو گ شاہ فیصل کے حق میں شدید نعرے بازی کررہے تھے جلسے میں شامل لوگ’’ئیہ کریہ تئیہ کر فیصل کریہ لولو‘‘کے نعرے لگارہے تھے جبکہ اس کے برعکس جنوبی کشمیر میں’’ نہیں چلے گا نہیں چلے گا شاہ فیصل نہیں چلے گا ‘‘کے نعرے بلند ہوئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ریاستی کے پہلے آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے اپنے استعفیٰ کے بعد پہلا عوامی جلسہ اپنے آبائی ضلع کپوارہ میں منعقد کیاجس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے شاہ فیصل کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ شرکاء جلسہ نے فلک شگاف نعروں سے موصوف کا استقبال کرتے ہوئے ان پر اپنا بھر پور اعتماد ظاہر کیا اور اس کیلئے انہوںنے نعرے لگائے ’’’’ئیہ کریہ تئیہ کر فیصل کریہ لولو‘‘‘‘اس طرح کے نعرے شیخ محمد عبداللہ کے جلسوں میں کشمیری لوگ اپنی اندھی تقلید کے دوران لگارہے تھے اُس وقت اُن کا نعرہ تھا’’’’ئیہ کریہ تئیہ کربب کریہ لولو‘‘کپوارہ کے ایک میدان میں آج شاہ فیصل نے اپنے عوام کیساتھ ملاقات کی جس دوران لوگوںنے جذباتی انداز میں انہیں اپنا بھر پور تعاون پیش کرنے کا یقین دلایا ۔ اس دوران لوگوںنے دہائیوں بعد اس طرح کے نعرے لگائے جو وہ شیخ محمد عبداللہ کے سامنے ان کے ساتھ اپنی وابستگی کااظہار کرنے کے دوران کررہے تھے ۔ تاہم آج کپوارہ میں بھی ایسے مناظر دیکھنے کو ملے ۔ ادھر جنوبی کشمیر میں اس کے برعکس نعرے بازی کی گئی جنوبی کشمیر میں ایک جنگجو کی میت کے جلسے میں شامل لوگوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کے ساتھ ساتھ ’’نہیں چلے گا نہیں چلے گا شاہ فیصل نہیں چلے گا‘‘کے نعرے بھی بلند کئے ۔
Comments are closed.