ویڈیو: سوپور میں دوران شب نقب زنی ، دو موبائیل دکانوں کا کیا گیا صفایا

مقامی دکانداروں کا زور دار احتجاج ، نقب زنوں کو جلد از جلد بے نقاب کرنے کا مطالبہ

سرینگر : قصبہ سوپور میں شبانہ نقب زنی کے دوران دو دکانوں کا صفایا کرنے کے بعد مقامی دکانداروں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ نقب زنوں کو جلد ا زجلد بے نقاب کیا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ گزشتہ 15دنوں سے نقب زنوں کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق قصبہ سوپور میں جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے دو موبائیل فون کے دکانوں میں نقب زنی عمل میں لاتے ہوئے چوری کی اور ان کا صفایا کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ سوپور کے قریب نقب زنوں نے دو موبائیل دکانوں جن کے مالک بشیر احمد ڈار اور مظفر احمد ڈار ہے کے دکانوں میں نقب زنی عمل میں لائی اور ان کا مکمل صفایا کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں دکانوں سے نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اڑا لیا ہے ۔ نقب زنی کے واقعہ کے خلاف سنیچروار کو مقامی دکانداروں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علاقے میں نقب زنی کے بڑھتے واردات سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 15دنوں میں نقب زنی کی ایک اور واردات ہے جبکہ ضلع انتظامیہ نقب زنوں کو بے نقاب کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں لوگوںمیں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

Comments are closed.