5فرور ی سے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کاامکان /محکمہ موسمیات

وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر ،آنے والے 24گھنٹوں تک موسم خوشک رہنے کی پیشگوئی

سرینگر: وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری کے بیچ خطہ دراس میں ایک مرتبہ پھر سرد ترین ریکارڈ کیا گیا جس دوران شبانہ درجہ حرارت منفی 21ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر مطلع ابر آلودہ اور سورج کی آنکھ مچولی کے بیچ محکمہ موسمیات نے آنے والے 24گھنٹوں کے دوران موسم خوشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے تاہم محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں 5فروری سے موسم میں پھر سے آیک بار تبدیلی آنے کے امکانات ہیں اور میدانی علاقوں میں مزید بارشیں اور بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم ہند نریندرمودی کے دورہ کشمیرکے پیشن نظر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں خوشک اور خوشگوار موسم رہنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے 48گھنٹوں تک موسم خوشگوار رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آنے والے 24گھنٹوں تک موسم خوشگوار رہنے کے ساتھ ساتھ کھلی دوھوپ نکلنے کے بھی امکانات ہیں جس کے ساتھ ہی وادی کے لوگوں کو سردی کی لہر سے کچھ حد تک راحت ملنے کے امکانات ہیں ۔تاہم انہوں نے مزید کہا کہ 5فروری سے وادی کشمیر میں موسم پھر سے تبدیل ہو سکتا ہے اور وادی کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہو سکتی ہے ۔ادھر وادی کشمیر اور خطہ لداخ میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 0.4ڈگری سیلشس ریکارڈ کی گئی جبکہ خطہ دراس میںا یک پھر سرد ترین رات رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کرگل کے خطہ دراس میں رات کا درجہ حرارت منفی 21ڈگری عبور کر گیا ۔

Comments are closed.