وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شالینا میں سیلاب زدہ مقام کا معائینہ کیا اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا

سری نگر/یکممئی
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نے آج لسجن کے قریب شالیناکا دورہ کیا اور اس جگہ کا معائینہ کیا جہاں گزشتہ سابرس ستمبر میں سیلاب کے دوران شگاف پیدا ہوا تھا۔
اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ان کے مشیرناصر اسلم وانی ، رکن اسمبلی پانپور حسنین مسعودی اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے شگاف والی جگہ پر جاری مرمتی اور سیلاب سے بچاو¿ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ایسے واقعات کی دوبارہ روکتھام کے لئے بنڈوں کو مضبوط بنایا جائے۔
اُنہوں نے دیرپا اور طویل مدتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ عمل کو تیز کیا جائے اور مستقل بحالی کے کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حساس علاقوں کے تحفظ اور عوامی بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھنے کے لئے مو¿ثر اور مضبوط سیلابی اِنتظامی اقدامات اپنانا انتہائی ضروری ہے۔

Comments are closed.