ویڈیو:سوپور میں عسکری تنظیم جیش محمد کے بالائے زمین کارکنوں کا نیٹ ورک بے نقاب
گرینیڈ حملوں میں ملوث تین نوجوان گرفتار ، مزید گرفتار متوقع /ایس ایس پی سوپور
سرینگر : سوپور ولیس نے عسکری تنظیم جیش محمد کے بالائے زمین کارکنوں کا نیٹ ورک بے نقاب کرنے کاد عویٰ کرتے ہوئے حالیہ گرینیڈ حملوں میں ملوث ورکروں کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ اس سلسلے میں مزید گرفتاری بھی متوقع ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سوپور پولیس نے حالیہ گرینیڈ دھماکہ کے معاملے کو حل کرتے ہوئے اس میں ملوث تین افراد کی گرفتار ی عمل میں لائی جس کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ بتایا جاتا ہے ۔ پولیس نے عسکری تنظیم جیش محمد کے ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی جاوید اقبال نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 25جنوری کو سوپور میں جنگجو ئوں نے ایس بی آئی کے نزدیک فورسز کیمپ پر گرینیڈ داغا جس کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کیا ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے تین مشتبہ نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور پوچھ تاچھ کے دوران انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں جیش محمد کے جنگجوئوں نے گرینیڈ فراہم کرکے فورسز کیمپوں پر حملہ کرنے کو کہا ۔ گرفتار کئے گئے تین نوجوانوں کی شناخت غلام قادر راتھر ولد شفیع راتھر ساکنہ تارزو سوپور ، اعجاز احمد خان ولد غلام محمد خان ساکنہ نسیم باغ سوپور اور اوئیس خالد ولد غلام محمد ڈار ساکنہ نسیم باغ کرنشکون سوپور کے بطور ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالائی ورکروں کی گرفتاری سے عسکری تنظیم جیش محمد کوایک بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔ایس ایس پی نے دعوی کیا کہ مذکورہ بالائی زمین ورکروں کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک اہم کامیابی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میںمختلف دفعات کے تحت کیس پولیس اسٹیشن سوپور میں درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی جارج از امکان قرار نہیں دی جا سکتی ہے ۔
Comments are closed.