سمارٹ میٹر وں کی تنصیب میں جموں و کشمیر دیگر ریاستوں سے آگے/مرکزی وزیر

سرینگر / 12جون / ٹی آئی نیوز

سمارٹ میٹر وں میں جموں و کشمیر دیگر ریاستوں سے آگے ہیں کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر منوہر لال کٹھر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات اب بھی قومی اوسط سے زیادہ ہیں۔

سرینگر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مجموعی تکنیکی اور تجارتی (AT&C) نقصانات اب بھی قومی اوسط سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور بجلی اور ہاو¿سنگ دونوں محکموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شعبوں میں تسلی بخش ترقی ہو رہی ہے اور کام بہت اچھے طریقے سے ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو سمارٹ میٹر اور پری پیڈ سمارٹ میٹر کے معاملے میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہے۔ تاہم، اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کے لحاظ سے ڈسکام کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے انتظامات طویل عرصے تک اچھے نہیں تھے جس پر اب کام کیا جا رہا ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات بھی قابل ذکر ہیں۔

Comments are closed.