ویڈیو: سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ شہر سرینگر اور شوپیان میں پے در پے گرینیڈ حملے
ڈلالچوک میں سی آر پی ایف بنکر اڑا نے کی کوشش ، کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان ،جیش کی ذمہ داری
26 جنوری کے ہیش نظر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے حساس علاقوں میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت
سرینگر/18جنوری /سی این آئی/ 26جنوری کے پیش نظر انتہائی سیکورٹی حصار کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں میں دوسرے مرتبہ جنگجوئوں نے شہر سرینگر میں اپنی موجودگی کا بھر پور احساس دلاتے ہوئے سرینگر کے تاریخی لالچوک میں فورسز بنکر پر گرئنیڈ داغا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ ادھر شوپیان کے مضافات میں بھی جنگجوئوں نے پولیس پوسٹ کو نشانہ بنا کر ہتھ گولہ داغا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ واقعات کے فورا بعد فورسز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا جائزہ لیا جبکہ فورسز نے وسیع علاقے کو کو اپنی تحویل میں لیکر اپنا گشت تیز کردیا ۔ ادھرمعلوم ہوا ہے کہ لال چوک جیسے حفاظتی لحاظ سے حساس علاقے میں 26جنوری سے قبل گرنیڈ حملہ کی وجہ سے سیکورٹی ایجنسیوںکیلئے ایک چلینج پیدا ہوگیا ہے اور تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے کئی اہم اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ادھردونوں گرئنیڈ حملوں کی ذمہ داری عسکری تنظیم جیش محمد نے قبول کر رلی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں دوسرے مرتبہ 26جنوری سے قبل ہی جنگجوئوں نے شہر میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے شہر سرینگر کے انتہائی سیکورٹی حصار والے علاقہ لالچوک سرینگر میں جمعہ کے بعد دوپہر گھنٹہ گھر کے نزدیک قائم سی آر پی ایف بنکر کو نشانہ بنا کر ہتھ گولہ پھنکا جو نشانہ چوک کر سڑک پر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں نے نا معلوم سمیت سے گھنٹہ گھر کے نزدیک قائم سی آر پی ایف بنکر کو اڑا نے کے غرض سے گرئنیڈ داغا تاہم وہ نشانہ چوک کر بنکر کے قریب کھڑی ایک الٹو گاڑی کے ساتھ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ دھماکے کے ساتھ ہی لالچوک اور اس کے پاس کا علاقہ ہل کر رہ گیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کچھ گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے ۔ دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیااور حملہ آور جنگجووئوں کی تلاش شروع کردی جبکہ لالچوک اور دیگر ملحقہ علاقوںمیں فورسز نے اپنی گشت بڑھادی ہے ۔لالچوک میں گرینیڈ حملے کے کچھ ہی منٹوں بعد نا معلوم افراد نے شوپیان کے گاگرن علاقے میں پولیس پوسٹ کو نشانہ بنا کر حملہ کیا ۔ نمائندے نے شوپیان سے اطلاع دی ہے کہ مسلح جنگجوئوں نے جمعہ نماز کے کچھ ہی منٹوں بعد گاگرن شوپیان میں قیام پولیس پوسٹ کو نشانہ بنا کر اس پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ سڑک پر پھٹ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ 26جنوری سے قبل ہی ہر برس شہر سرینگر میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ تقریبات کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے تاہم اس برس نو روز قبل ہی جنگجوئوں نے شہر سرینگر میں اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے حفاظتی ایجنسیوں کے سامنے نیا چلینج پیدا کیا ہے ۔ادھر عسکری تنظیم جیش محمد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اسکارڈ نے دونوں مقامات پر گرینیڈ داغے جس کے نتیجے میں فورسز کا بھاری نقصان ہوا ۔
Comments are closed.