سرینگر/15جنوری/سی این آئی/ یاری پورہ کولگام جھڑپ میں البدر کمانڈر اور اس کے ساتھی کی ہلاکت کے خلاف جنوبی ضلع شوپیان اور پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔ہڑتال کے نتیجے میں تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی جبکہ ضلع شوپیان میں انٹرنیٹ خدمات ہنوز معطل ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کاٹھ پورہ یاری پورہ کولگام میں سنیچروار کی شام خونین معرکہ آرائی میں البدر کمانڈر زینت الاسلام اور اس کا ساتھی جاں بحق ہو گیا ۔ جھڑپ میں جاں بحق دونوں جنگجوئوں کا تعلق ضلع شوپیان سے تھا ۔ البدر کمانڈر اورا س کے ساتھی کی ہلاکت کے خلاف منگل کو مسلسل تیسرے روز بھی ضلع شوپیان اور پلوامہ کے کئی علاقوں میں تعزیت ہڑتال رہی جس دوران دونوں اضلاع کے تمام اہم بازاروں میں تمام کاروباری ادارے بند رہے ۔دکانات مقفل اور سڑکوں سے ٹریفک غائب رہا۔ اس دوران دونوں اضلاع کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کام کام معطل رہا۔ تعزیتی ہڑتال کے باعث شوپیان اور پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں بازار کے علاوہ دیگر بڑے تجارتی مراکز میں سڑکیوں پر سناٹا چھایا رہا ، اور گلیاں ویران دکھائی دے رہیں تھی۔اسی دوران دونوں جاں بحق جنگجوئوں کے آبائی علاقوں میں تعزیتی مجالس کا اہتمام ہوا جس دوران مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے لواحقین کی ڈھارس بندھائی او ر جاں بحق جنگجوئوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ ضلع شوپیان میں چوتھے روز بھی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل رہی جس کے نتیجے میں صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.