سرینگر / 24دسمبر /سی این ایس /بٹہ مالو، بمنہ سرینگر میں لینڈ مافیا سے وابستہ افراد وہاں موجود60 کنال کا ہچرائی کی غیر قانونی بھرائی کر رہے ہیں۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس معاملے کونظرانداز کئے جانے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں زبردست تشویش پائی جاتی ہے ۔ سی این ایس کے مطابق بمنہ سرینگر کی تو حید کالونی نزدیک( کورٹ کملیکس) میں 60 کنال سے زائد سرکاری کاہچرائی موجود تھی ۔علاقہ کی ایک عوامی وفد نے بتایاکہ کچھ خود غرض عناصر حالات کا ناجائز فائدہ اٹھا گذ شتہ ایک مہینے سے ہرروز درجنوں ٹپروں سے اس اراضی کی بھرائی کررہی ہے یہ کام اس دن زیادہ انجام دیا جاتا ہے جب ہڑ تال یا سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔وفد کا کہنا ہے کہ علاقہ سے گذ رنے والی سڑکوں سے روزنہ ٹپروں کی آ مد رفت جاری رہنے سے نہ صرف رہا شی مکانوں میں شگا ف پڑے ہیں بلکہ سڑ کو ں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ وفد کے مطابق جب انہوں نے اس زمین کی بھرا ئی کرنے والے شخص سے بات کی تو اس نے کہا کہ اس کیلئے میں نے باضابط ایک اجاز ت نامہ حا صل کیا ہے تاہم لوگوں نے اس دعویٰ کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ نے کاہچرائی پر کسی بھی تعمیر کیلئے پابند ی عائد کی ہے تو موصوف کا اجازت نامہ کہاں سے ٹپک گیا۔ وفد نے بتایا کہ اگر چہ آ بی اول پر تعمیرات کھڑا کر نے کیلئے عدا لت عا لیہ کی طرف سے مکمل پابند ی عائد ہے تو یہاں کیسے بھرا ئی کی اجاز ت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ انہوں نے کئی مرتبہ ضلع اور صوبائی انتظا میہ کی نوٹس میں لایا ہے لیکن یہ کام بلا رو ک ٹو ک کے جاری ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس معاملے کونظرانداز کئے جانے کی وجہ سے عوامی حلقے سوال کررہے ہیں۔ وفد کے مطابق اس کاہچرائی پر بے تحاشہ طور جس طرح تعمیرات کھڑی کی جارہی ہیں، اس سے لگتا ہے ایک منصوبے کے تحت اس کو ایک کنکریٹ کالونیوں میں تبدیل کیا جارہا ہے ور یہ سب ضلع انتظامیہ کی لاپروائی اور عدم توجہی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.