ماسکو، 20 دسمبر (اسپوتنک) افغانستان میں جنوبی صوبہ زابل میں ایک جھڑپ میں طالبان تحریک کے کم از کم آٹھ جنگجو سمیت تین افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بدھ دی ۔
پازووک نیوز ایجنسی کے مطابق، منگل کوجھڑپ اس وقت ہوئی جب طالبان نے ارغنداب ضلع میں دو سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کردیا۔
نیوز رپورٹ کے مطابق، افغان سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے بعد صورتحال کو کنٹرول کیا۔
افغانستان میں بغاوت ، طالبان تحریک سمیت اسلامک اسٹیٹ کی وجہ سے طویل عرصے سے سیاسی، سماجی اور سیکورٹی کے سلسلے میں پریشان ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.