ریاست جموں وکشمیر میں کرپشن نے جڑیں مضبوط کیں ہیں، سیاستدان دن بدن امیر سے امیر تر ہوتے جار ہے ہیں: ستیہ پال ملک

ملک کے ایک امیر زادے نے اپنی بیٹی کی شادی پر سات سو کروڑ روپیہ خرچ کئے اسی پیسے سے ریاست میں سات سو اسکول تعمیر ہوتے

سرینگر؍19 دسمب:ریاست کے گورنر نے ریلائنس گروپ کے مالک کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بیٹی کی شادی پر سات سو کروڑ روپیہ خرچ کرنے والے امیر زادے نے ایک روپیہ بھی غریبوں کو خیرات کے طور پر نہیں دئے۔انہوں نے کہاکہ ان پیسوں سے ریاست جموں وکشمیر میں سات سو نئے اسکول بنائے جاتے ہیں اور اُن میں شہید ہوئے اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جا سکتی ۔ انہوں نے ایک دفعہ پھر کہاکہ ریاست میں بیروکریٹ اور سیاستدان دن بدن امیر ہوتے جار ہے ہیں جبکہ غریب کیلئے دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ۔ جے کے این ایس کے مطابق جموں میں فلیگ ڈے تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاست کے گورنر ستہ پال ملک نے ریلائنس گروپ کے مالک انیل امبانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک بہت بڑے امیر زادے نے اپنی بیٹی کی شادی پر سات سو کروڑ روپیہ سے زائد خرچ کئے ۔ انہوں نے کہاکہ سات سو کروڑ روپیہ سے ریاست جموں وکشمیر میں سات سو نئے اسکول تعمیر کئے جاتے اور اُن میں شہید ہوئے فورسز اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کے گھر والوں کے روزگار کے مواقعے بھی فراہم ہوسکتے تھے۔ انہوں نے ایک دفعہ پھر ریاست کے سیاستدانوں کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں سیاستدان دن بدن امیر ہوتے جارہے ہیں جبکہ غریبوں کے پاس دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔گورنر کے مطابق ریاست کے سیاستدانوں نے ہمیشہ حالات کا غلط فائدہ اُٹھا یا جس کے نتیجے میں وہ دولت کی گنگا میں ہاٹھ ڈبو رہے ہیں۔ کرپشن کو ریاست کیلئے ناسور قرار دیتے ہوئے گورنر نے کہاکہ انسداد رشوت ستانی کے اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی غریبوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.