ایک ماہ قبل لاپتہ ہوا ، چار روز قبل سوشل میڈیا پر جنگجو تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا
سرینگر؍09دسمبر// جے کے این ایس؍ مجہ گنڈ سرینگر جھڑپ میں تین میں سے ایک جنگجو حاجن کا رہنے والا ہے اور اُس کی عمر 14سال ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کمسن لڑکا ایک ماہ قبل لاپتہ ہو گیا اور گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر مدثر احمد پرے نامی جنگجو کی تصویر وائرل ہوئی ۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ 14سالہ لڑکے نے تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کو زبردست ٹکر دی۔ جے کے این ایس کے مطابق حاجن بانڈی پورہ کا رہنے والا نوجوان 14سالہ مدثر رشید پرے ولد عبدالرشید ساکنہ میر محلہ حاجن ایک ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا اور بسیار تلاش کے باوجود بھی لڑکے کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ نمائندے کے مطابق والدین نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی تاہم کمسن بیٹا کئی اور ہی چلا گیا تھا کہ والدین کو بھی اس کی خبر نہ رہی ۔چار روز قبل مدثر رشید پرے نامی 14سالہ لڑکے کی سوشل میڈیا پر بندوق لئے تصویر وائرل ہو گئی جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ لڑکے نے جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سنیچر صبح گیارہ بجے کے قریب مدثر رشید پرے کے والدین میڈیا کے سامنے آئے اور اپنے لخت جگر کو واپس گھر آنے کی تلقین کی تاہم انہیں کیا پتہ تھا کہ اُن کا بیٹا دوسرے روز ہی سب کچھ چھور کر چلا جائے گا۔ مجہ گنڈ سرینگر میں سنیچر پانچ بجے کے قریب جھڑپ شروع ہونے کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ نو عمر جنگجو مدثر رشید بھی جھڑ پ کے دوران پھنس کر رہ گیا ہے۔ حاجن سے لے کر مجہ گنڈ تک نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے تاہم بقول مقامی لوگوں کے مدثر رشید پرے نامی نو عمر جنگجو نے سیکورٹی فورسز کو زبردست ٹکر دی ۔ مقامی ذرائع نے بتا یا کہ نو عمر جنگجو مسلسل سنیچر اور اتوار کے روز بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ نبرد آزما ہوا اور بالآخر فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوا۔ وادی میں نو عمر نوجوان کی جانب سے عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ شر پسندعنا صر کی جانب سے نو عمر لڑکے کو جنگجو تنظیم میں شمولیت کرنے پر آمادہ گیا ۔ چاہئے جو کچھ بھی ہو یہ بات المیہ سے کم نہیں کہ مجہ گنڈ جھڑپ کے دوران 14سالہ لڑکا جاں بحق ہوا اور اپنے پیچھے بوڑھے والدین کو چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چلا گیا ۔
Comments are closed.