فوجی سرینگر میں تعینات ، اُتر پردیش سے پولیس کی ٹیم سرینگر وارد
سرینگر؍06 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ اُتر پردیش کے بلند شہر میں پولیس انسپکٹر کو گولی مارنے والے فوجی اہلکار سرینگر میں تعینات ہے اور اُس کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی ایک ٹیم سرینگر وارد ہوئی ہے۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ انسپکٹر کے قتل میں مبینہ طورپر ملوث فوجی اہلکار کو گرفتار کرنے کیلئے یو پی پولیس کی ایک ٹیم سرینگر وارد ہو چکی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ دنوں اُتر پردیش بلند شہر میں بلوائیوں کے ایک گروہ نے فساد بپا کیا اور اس دوران درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک انسپکٹر کو بھی مار ڈالا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد پولیس نے پتہ لگایا کہ انسپکٹر کے قتل میں فوجی ملوث ہو سکتا ہے ۔ نجی نیوز چینل نے فوجی اہلکار کی شناخت جیتو فوجی کے بطور کی ہے اور وہ سرینگر میں تعینات ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق بلند شہر میں انسپکٹر کا قتل کرنے کے بعد فوجی سرینگر لوٹ آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اُتر پردیش سے پولیس کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم سرینگر وارد ہو چکی ہے اور بہت جلد فوجی کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کو اُتر پردیش پہنچایا جائے گا۔ تحقیقاتی آفیسر نے نجی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ جیتو فوجی نے فورسز اہلکار نے ہی انسپکٹر کو گولی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پرہی موت واقع ہوئی ۔
Comments are closed.