چوڑیاں نہیں پہنی ہے ، پاکستان کو بھر پور جواب دیا جائے گا /مرکزی وزیر دفاع

سرینگر/07دسمبر:     لائن آف کنٹرول پر پاکستانی رینجرس کی فائرنگ سے دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم بھارت کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ مرکزی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہے اور پاکستان پر واضح کر دیا کہ یہ سلسلہ بند نا چاہئے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاکستانی رینجرس کی فائرنگ سے دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر دفاع نرملا ستا رامن نے کہا ہے کہ ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی جارحیت کیخلاف دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے، نرملا ستا رامن نے کہا کہ پاکستانی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے شہری ہلاکتیں ہوئے جب کہ بھارت ایل او سی سمیت ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس سے جانی نقصان بھی ہورہا ہے اور ایل او سی پر بھاری اسلحے کا استعمال بھی شروع کردیا ہے تاہم ہماری فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہے اور پاکستان پر واضح کر دیا کہ یہ سلسلہ بند نا چاہئے ورنہ بھر پور کارورائی کی جائیگی ۔

Comments are closed.