الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں جانبدارانہ روش کو ترک کرنا ہوگا /اطلاعات و نشرعات کی سیکریٹری

ریاستیں اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

سرینگر؍06 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ اطلاعات و نشرعات کے مرکزی سیکریٹری نے متنبہ کیا ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں جانبدارانہ رویہ کی وجہ سے اس شعبے کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور ریاستوں کو چاہئے کہ وہ اس باریک بینی سے نظر گزر رکھیں تاکہ صحافت کی اچھی ترجمانی لوگوں کے سامنے عیاں ہو سکے۔ جے کے این ایس کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے باعث پورے ملک میں ایک انقلاب آیا ہے تاہم اس ٹیکنالوجی کا کئی افراد غلط استعمال بھی کر رہے ہیں۔ اطلاعات و نشرعات کے مرکزی سیکریٹری امیت کھرے نے ایک سمینار سے خطاب کے دوران متنبہ کیا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو غیر جانبدارانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کا اس اہم شعبے پر اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد جانبدارانہ رویہ اپنارہے ہیں جو صحافت کی صحت کیلئے اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جانبدارانہ رپورٹنگ کے باعث اس شعبے کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس پر نظر گزر رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پورے ملک میں ایک انڈسٹری کے طورپر اُبھر کر سامنے آرہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان صحافت میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں جبکہ مختلف میڈیا اداروں میں ہزاروں کی تعدا میں لوگ کام کر رہے ہیں ۔

Comments are closed.