سری نگر: گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج یہان ایک میٹنگ کے دوران لاوڈا کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
وی سی لاوڈا ڈاکٹر سید عابد رشید نے لاوڈا کے کام کاج اور اس کی حصولیابی کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی۔
مشیر نے لاوڈا کی طرف سے جھیل ڈل کو تحفظ دینے سے متعلق ہاتھ میں لئے گئے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ جھیل ڈل کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے کافی کام کیا گیا ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈھانچوں کی جیو ٹیکنگ کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے ۔مشیر نے رکھ آرتھ بڈگا م اور چندہ پورہ کالونی کو تیز تر بنیادوں پر ترقی دینے کی ہدایت دی تاکہ ڈل مکینوں کی باز آباد کاری ممکن ہوسکے۔
کے کے شرما نے جھیل ڈل کے ارد گرد زونل ترقیاتی منصوبے عملانے کی ہدایت دی۔انہوں نے تما م بحالیاتی اقدامات پر نظر گزر رکھنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
میٹنگ میں سوریج ٹریٹمنٹ پلانٹوں کو بڑھاواد ینے کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مشیر کو بتایاگیا کہ آئی آئی ٹی رورکی نے حضرتبل ، حبک اور لام میں ایس ٹی پی کو بڑھاواد دینے کا ڈی پی آر تیار کیا ہے اور اس کام پر 46کروڑ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے۔انہیں بتایا گیا کہ گپتا گنگا میں ایک اور ایس ٹی پی قائم کیا جارہا ہے ۔
میٹنگ میں بتایاگیا کہ جھیل ڈل سکھڑا نہیں ہے اور 2009سیٹلائیٹ ایمجری کے مطابق ڈل کا رقبہ 25.76کلومیٹر تھا اس میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
میٹنگ میں بتایاگیا کہ آلودگی کو کم کرنے کے لئے ایک ہزار ہاوس بوٹوں میں بائیو ڈائجسٹر لگائے جارہے ہیں جس پر 13.63کروڑ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے ۔
میٹنگ میں جھیل ڈل سے گھاس پھوس نکالنے کے کام کا بھی جائز ہ لیا گیا۔
وی سی لاوڈانے کہا کہ جھیل ڈل کے اطراف میں 16کلومیٹر واک وے تعمیر کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں مضافاتی علاقوں میں چشموں کو بحال کیا جارہا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ امرت سکیم کے تحت 16.91کروڑ روپے کی لاگت سے براری نمبل آبی ذخیرے کو بھی تحفظ دیا جارہا ہے۔
میٹنگ میں سیکرٹری لاوڈا کے علاوہ کئی دیگر انجینئر وں اور افسروں نے شرکت کی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.