خصوصی ویڈیو رپورٹ: ہوپ کلاسز پرے پورہ میں تقریب کا انعقاد ، 28ایم بی بی ایس ،9بی ڈی ایس اور 20جے ای ای طلبہ کی حوصلہ افزائی
پرے پورہ سرینگر میں ہوپ کلاسز کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ کو انعامات سے نوازاگیا۔ اطلاعات کے مطابق ہوپ کلاسز کی طرف سے اتوار کو پرے پورہ سرینگر میں سالانہ تقریب کا اہتمام ہوا جس میں طلبہ کی خاصی تعداد کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھی ۔ تقریب میں 28ایم بی بی ایس ،9بی ڈی ایس اور 20جے ای ای سلکشنز کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان میں انعاما ت تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے وائس چانسلر شیخ جاویدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقعہ پرمعروف اسکالر ظہور احمد شاہ المدنی کے علاوہ ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں انعامات و اسناد تقسیم کئے ۔ اس موقعہ پر موجود مہمان نے ہوپ گھرانے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس طرح کا عمل شروع کیا ور ہوپ گھرانے کے طلبہ نے قومی سطح کے امتحانات میں اپنا لواہا منواتے ہوئے اعلیٰ کامیابی حاصل کی ۔
Comments are closed.