خورشید احمد گنائی نے سری نگر میں عوامی دربار کے دوران لوگوں کی شکایات سنیں

اساتذہ کو لگن کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی
سری نگر/ 25؍ نومبر 2018 ء ؁
گورنر کے مشیر خورشید احمدگنائی نے آج عوامی رابطہ مہم کے تحت گورنر س گریونس سیل سری نگر میں کئی وفود اور افراد کے مسائل سنے۔
45سے زائد وفود اور دیگر کئی افراد نے اپنے مسائل ان کی نوٹس میں لاکر مطالبات پورکرنے کی مانگ کی۔
جنرل لائن ٹیچرس فورم کے ایک وفد نے انہیں درپیش مسائل مشیر کی نوٹس میں لائے ۔مشیرموصوف نے اُن کے جائز مطالبات پر غور کرنے کا یقین دِلاتے ہوئے اُن سے تلقین کی کہ وہ لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کریں تاکہ سماج کے پچھڑے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اُن کی خدمات سے اِستفادہ کرسکیں۔
سول سوسائٹی کے ایک وفد نے سکوں اور کالجوں میں کشمیری زبان مضمون پڑھانے کی مانگ کی ۔
خواتین رگبی کھلاڑیوں نے اپنی کھیل کے لئے سرکاری کالجوں کے گراؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت طلب کی۔
بی ایس سی نرسنگ کالج ساوتھ کیمپس میں زیر تعلیم طالب علموں کے والدین کے ایک وفد نے کالج فیس میں کمی کا مطالبہ کیا۔
ٹوراِزم کیجول لیبروں نے اپنے مشاہرے کی واگذاری کی مانگ کی ۔کشمیر صوبے میں کام کر رہے لیبارٹری بیریرروں اور فشریز محکمہ کے ڈیلی ویجروں نے بھی اپنے مسائل مشیر کی نوٹس میں لائے ۔
حسن آباد ویلفیئر آرگنائزیشن کے ایک وفد نے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل مشیر کی نوٹس میں لائے ۔ مشیرموصوف نے ڈپٹی کمشنر سری نگر کو اس علاقے کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔
اننت ناگ سے آئے ایک عوامی وفد نے ترقیاتی نوعیت کے معاملات مشیر موصوف کے سامنے اُجاگر کئے ۔
دیگر کئی وفود اور افرا د نے بھی عوامی نوعیت کے مسائل اور مطالبات مشیر کے سامنے رکھے ۔ مشیر نے ان کی نوٹس میں لائے گئے معاملات متعلقہ افسروں کے ساتھ اُٹھائیں ۔
اس موقعہ پر گورنرس گریوینس سیل کی انڈر سیکرٹری اور کئی افسران موجود تھے۔

Comments are closed.