ہائی کورٹ جوڈیشل افسروں کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا
سری نگر/ 25؍ نومبر 2018 ء
جموں وکشمیر ہائی کورٹ ای ۔ گورننس پروگرام کے تحت عنقریب ویڈیو کانفرنسنگ متعارف کر رہا ہے جس کا مقصد عدالتوں کو جیلوں کے ساتھ جوڑ کر فوج داری معاملات کی سماعت کرنا ہے ۔
متعلقین کو اس بارے میں جانکاری دینے کے مقصد سے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی نے ضلع کورٹ کمپلیکس سری نگر میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ضلع سری نگر کے جوڈیشل افسروں ، سینٹرل جیل سرینگر کے جیل حکام ، بارہمولہ ، کپواڑہ اور اننت ناگ کے ضلع جیل حکام ، چیف پراسکیوٹنگ افسرسری نگر اور جوینائل جسٹس بورڈ سرینگر کے ممبران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ سیشنز جج پرویز حسین کاچرو ، سی پی سی ای ۔کورٹس پروجیکٹ ملک شبیر احمد اور منصف امیش شرما بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔
تربیتی پروگرام کے دوران شرکأکو بورڈ آف کرمنل پروسیجر میں ترمیم کے بارے میں جانکاری دی گئی جس کے ذریعے عدالتوں اور جیلوں کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کو ممکن بنایا جارہا ہے۔
شرک�أ کو اس عمل میں درکا ہارڈ ویئر کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
اس موقعہ پر کانفرنس ہال اور سینٹرل جیل سری نگر کے درمیان اور بعد میں کانفرنس ہال اور کورٹ بلوال جیل جموں کے درمیان ویڈیو کانفرنس لنک قائم کرکے شرکأکو اس عمل کی عملی تربیت دی گئی ۔اس موقعہ پر جوڈیشل ریمانڈ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
شرکأ نے تربیتی پروگرام میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے کر جانکاری حاصل کرنے کے لئے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس سے قبل پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنزجج سرینگر عبدالرشید ملک نے افتتاحی کلمات کے دوران جوڈیشل افسروں سے تلقین کی کہ وہ اس سہولیت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں اور جیلوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے مطلوب ضروری سازو وسامان پہلے ہی فراہم کیا گیا ہے اور یہ پروگرام ریاستی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا مِتل اور کمپیوٹر اینڈ ای ۔کورٹس کمیٹی کے چیئر پرسن جسٹس راجیش بنڈل کی ہدایات کے مطابق عملایا جارہا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.