سرینگر؍20 نومبر: پولیس سربراہ کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور اہلکار جس نے کل سروس رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا تھا آج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق کل بکرم چوک جموں میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب پولیس چیف دلباغ سنگھ کی حفاظت پر مامور اہلکار جس کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سبھاش چندر کے بطور ہوئی ہے نے سروس رائفل سے گولیاں چلا کر زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم چوبیس گھنٹوں تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد پولیس اہلکار دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 309کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.