گورنر نے سابق چیف سیکرٹری اقبال کھانڈے کے انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا

جموں : گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست کے سابق چیف سیکرٹری محمد اقبال کھانڈے کے انتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اقبال کھانڈے آج صُبح سرینگر میں انتقال کر گئے۔
گورنر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کو ایک قابل منتظم قرار دیا جنہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔
گورنر نے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دُعا کی۔

Comments are closed.