الیکشن کا دوسرا مرحلہ: انتخا بات والے علاقوں میں ہڑ تا ل کی اپیل

سرینگر19نومبر : مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی اور میرواعظ ڈاکٹرمولوی عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک نے جموں وکشمیر کے حریت پسند عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقعہ پر مورخہ20 نومبر 2018 بروز منگلوار کوبھی درج ذیل مقامات اور علاقہ جات میں مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں اور رواں خونین تحریک آزادی کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کریں۔علاقہ جات حسب ذیل ہیں۔کپوارہ: کلاروس، مژھل، راجوار، بانڈی پورہ: گنستان، نوگام، بارہمولہ: سنگرامہ، واگورہ، گاندربل: کنگن، بڈگام: رٹھسن، اسلام آباد: بجبہاڑہقائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر مسلط کئے گئے نام نہاد انتخابی عمل کو گزشتہ مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کرکے تحریک کے تئیں اپنی بھر پور وابستگی کا مظاہرہ کریں۔قائدین نے یہ بات پھر دہرائی کہ ریاستی عوام کی ایک ہی مانگ ہے

Comments are closed.