پنجاب کے بعد راجستھان پہنچا ذاکر موسیٰ،انتخابی ریلیوں کو بنا سکتا ہے نشانہ /رپورٹ، سیکورٹی ہائی الرٹ

سرینگر/17نومبر/سی این آئی/ ذاکر موسیٰ کو امرتسر میں دیکھے جانے کی خبروں کے بعد پنجاب کے علاوہ راجستھان میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس نے پنجاب اور راجستھان کے علاوہ ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور موسی کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے موسی کو لیکر جگہ۔ جگہ وانٹیڈ کی تصویریں بھی لگائی ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق سکیورٹی ایجنسیوں کو شک ہے کہ القاعدہ راجستھان اسمبلی انتخابات کے دوران کسی بڑے واقعے کو انجام دے سکتی ہے۔ راجستھان میں 7 دسمبر کو 200 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کیحوالے سے بتایا کہ القاعدہ کے کمانڈر ذکار موسی اور اس کے ساتھی راجستھان اسمبلی انتخابات رلیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ہائی الرٹ کے بعد ذاکر موسی اور دیگر مشتبہ جنگجوراجستھان میں گھس چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ پنجاب کے فیروزپور کے راستے راجستھان میں داخل ہوئے ہیں۔حملے کا اندیشے کے مد نظر دونوں ریاستوں کی سرحد پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹول پلازا کے سی سی ٹی وی گوٹیج بھی تلاش کئے جا رہے۔

Comments are closed.