فرقہ پرستوں کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے /ڈاکٹر کمال

نیشنل کانفرنس ریاست کی آن، بان اور شان کی حفاظت کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار

سرینگر/17نومبر: نیشنل کانفرنس ریاست میں سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں اور فرقہ پرستوں کی چالوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار نیشنل کا نفر نس کے معاون جنرل سیکریٹری شیخ مصطفیٰ کمال نے جانی پور جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کا نفرنس نے سماج میں اتحاد پید ا کرنے کیلئے سنجیدگی کیساتھ کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو خطوں، مذہب اور زبان کے بنیاد پر تقسیم نہ ہو نے دیا جائے جبکہ پارٹی ریاست میں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے رول ادا کرتی رہے گی۔ سماجی و انسانی برائیوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہاکہ ’انسانی برائیوں کیلئے قدرت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ‘اور خدا کبھی انسان کیساتھ نا انصافی نہیں کر تا بلکہ انسان خود غلط راستہ اختیار کر نا ہے۔موصوف نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات ،عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کیلئے بھی دعا کی۔انہوں نے کہا جموں وکشمیر کی آن ،بان اور شان اور یہاں کے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے نیشنل کانفرنس کوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی، یہ جماعت ہمیشہ ریاست کی انفرادیت، پرچم اور شناخت کے دفاع اور ریاست سے چھینی گئی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھے گی ۔ جموں وکشمیر کی اندرونی خودمختاری (اٹانومی) کو مسئلہ کشمیر کا بہترین اور سب کیلئے قابل قبول حل قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ اگر اس سے بہتر حل کسی کے پاس ہے، جو آر پار کشمیر، تمام صوبوں کے عوام اور طبقوں کو قابل قبول ہو ، تو نیشنل کانفرنس اس حل کا خیر مقدم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کی بچی کچی خصوصی پوزیشن نیشنل کانفرنس کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ہی قام و دائم ہے نہیں تو وقت کہ مفاد پرستوں ، وطن فرشوں ، قوم فرشوں اور کشمیر دشمنوں نے خصوصی پوزیشن ، سٹیٹ سبجیکٹ قانون اور دفعہ370کو مکمل طور پر ختم کردیا ہوتا۔

Comments are closed.