پونچھ میں گرفتار کئے گئے پلوامہ کے دو نوجوان لشکر کے بالائے زمین کارکن /پولیس

اچھن پلوامہ میں ممبر اسمبلی کی رہائشگاہ سے رائفلیں اڑا کر جنگجو بننے والے ایس پی او کا قریبی ساتھی گرفتار

سرینگر/15نومبر: جموں کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پونچھ میں گرفتار کئے گئے دوپلوامہ کے نوجوان جنگجوئوں کیلئے بالائی زمین کارکنوں کے بطور کام کر رہے تھے ۔ادھر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ کے اچھن علاقے میں حز ب جنگجو جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ممبر اسمبلی وچی کی رہائش گاہ سے رائفلیں سمیت فرار ہونے والے ایس پی او کا قریبی ساتھی تھا ۔سی این آئی کے مطابق پونچھ کے میندھر علاقے میں بدھ کی شام دو پلوامہ کے نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جنگجو ئوں کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی پونچھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ دو نوجوان گاڑی میں سوار ہو کر اسلحہ پونچھ سے کشمیر کی طرف لے جانے کی کوشش میں ہے جس دوران ناکہ لگایا گیا جس دوران وہاں سے گزرہی ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے دو نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جن کا تعلق ضلع پلوامہ سے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے نوجوان سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تلاشی کارورائی کے دوران دو اے کے 47رائفلیں اور دیگر اسلحہ بر آمد کیا گیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق دونوں نوجوانوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے جبکہ اس ضمن میں مزید گرفتاریوں کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ ادھر پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع پلوامہ کے اچھ علاقے میں فورسز نے چھاپہ مار کارورائی ک دوران حز ب جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ محمد رفئق کو چاچا کے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔ رفیق بٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایس پی او عادل بشیر جو کہ ممبر اسمبلی وچی کی رہائشگاہ سے رائفلیں اڑا کر حزب میں شامل ہو ا تھا کا قریبی ساتھی ہے ، انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے جنگجو سے پوچھ تاچھ جاری ہے جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.