اسمبلی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ ریاستی مفادات کو ملحوظ نظر رکھ کر کیا جائیگا
بھاجپا جنرل سکریٹری رام مادھو کی طرف سے نیشنل کانفرنس کو اسمبلی انتخابات میں شرکت کے بارے میں وضاحت طلب کرنے کا بیان کشمیر میں بی جے پی کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے اور ساتھ ہی موصوف کے ریمارکس سے جموں و کشمیر میں مقامی جماعتوں خصوصاً نیشنل کانفرنس کے رول کی اہمیت خود بہ خود عیاں ہوجاتی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی عدم شرکت نے حکومت ہند کو ایک عجیب پوزیشن میں ڈال دیاہے
Comments are closed.