پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کا ایک بیان وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ اپنے ملک کی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ یہ ویڈیو لندن کے ایک پروگرام کا بتایا جارہا ہے۔
بیان میں پاکستان کے سابق کرکٹر کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ پاکستان سے پاکستان کے لوگ نہیں سنبھل رہے ہیں ، ایسے میں وہ کشمیر کو کیا سنبھالیں گے ؟ ویڈیو میں آفریدی انسانیت کی دہائی بھی دے رہے ہیں ۔
ویڈیو میں شاہد آفریدی کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کو الگ ملک بنا دینا چاہئے ۔ کشمیر نہ تو ہندوستان کو ملنا چاہئے اور نہ ہی پاکستان کو ۔ الگ ملک بن جانے سے کم سے کم انسانیت تو زندہ رہے گی ۔ انسان جو مررہے ہیں ، اس پر تو کم از کم روک لگ سکے گی ۔
پروگرام میں آفریدی نے مشورہ دیا کہ کشمیر کو الگ ملک بناکر وہاں پر امن قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت بڑی چیز ہے ، جو لوگ مررہے ہیں وہ بھلے ہی وہ کسی بھی مذہب کے ہوں ، تکلیف ہوتی ہے۔
Comments are closed.