بجلی کی آنکھ مچولی، قصبہ ترال میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے

بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف جنوبی قصبہ ترال میں مکمل ہڑتال کے بیچ صارفین نے زور دار احتجاجی مظاہرے کئے اور دھرنا دیا ۔ نمائندے کے مطابق قصبہ ترال میں گزشتہ کئی ہفتوں سے برقی رو کی آنکھ مچولی کے خلاف منگل کو مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب رہا ۔ ادھر صارفین نے مین بازار ترال میں بدھ کو احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ انہیں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے ۔

Comments are closed.