لائن آف کنٹرول پر فوجی اہلکاروں کی ہلاکت، پردیش کانگریس کمیٹی نے مرکزی سرکارکو بنایا تنقید کا نشانہ

لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ سے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر مرکزی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کانگریس کے ریاستی یونٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی گولی باری کا بھرپور جواب دینے کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں جائے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں دنوں میں پاکستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سنیپر فائرنگ میں تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے جبکہ پاکستان کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کا بھر پور جواب دینے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔

Comments are closed.